اپنے لوگوں کے حقوقِ کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، سردار محمد صالح بھوتانی
وندر(ڈیلی گرین گوادر) موضع میندیاری کی اراضیات پر سب سے پہلا حق وہاں کے قدیمی رہائشی قبائل کا ہے اپنے لوگوں کے حقوقِ کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ 1985 کی یادیں آج تازہ ہوگئیں ہیں ان ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے سندھ و بلوچستان کے معروف زمیندار محمد عالم بلوچ کی جانب سے منعقد کئے گئے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے روح رواں میرے پرانے ساتھی مرحوم حاجی نظر بلوچ کے فرزند محمد عالم بلوچ کا اپنی برادری سمیت بھوتانی کارواں میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو اور ان کی برادری کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے کہا کہ شمولیتی پروگرام نے مجھے 1985 کی پرانی یادیں یاد دلائی ہیں انہوں نے کہا کہ جب مرحوم حاجی نظر محمد بلوچ کی جانب سے ہمارے الیکشن کمپین کے آخری جلسہ جو کہ اسی جگہ پر منقعد کیا گیا تھا جس میں میرے ساتھیوں نے میری جیت کا اعلان کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ جلسہ اس قدر شاندار تھا کہ وہ جلسہ ہمارے لیے فیصلہ کْن ثابت ہوا انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی محمد نظر بلوچ کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں وہ ایک ہمدرد و پرخلوص انسان تھے انہوں نے کہا کہ 1985 میں جو درخت انہوں نے لگایا تھا آج وہ ان کے فرزند محمد عالم بلوچ کی صورت میں پھل دار درخت کی صورت میں نمودار ہو گیا ہے حاجی نظر بلوچ گوٹھ اور باغ ہمارے لیے نیا نہیں ہے اسی گوٹھ اور باغ سے میں نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا انہوں نے کہا کہ آج ان کے فرزند محمد عالم بلوچ اور ان کی برادری کے لوگوں کا بھوتانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھوتانی کارواں میں شامل ہونے کے باقاعدہ اعلان سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب محمد ابراہیم دودا نے کہا کہ وندر دوسرا دریجی ہے میں ان کے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہوں گا کہ محمد عالم بلوچ اور ان کی برادری کا بھوتانی کارواں میں شامل ہونے سے وندر مکمل طور پر دریجی بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کی شمولیتی پروگرام سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور ان کو زور کا جھٹکا لگا ہے انہوں نے کہا کہ سب تحصیل لیاری کے جدی پشتی رہائشی افراد سے سفید کاغذ پر ان کے انگوٹھے اور دستخط لیے جا رہے ہیں تا کہ ان کو ان کی جدی پشتی اراضیات سے محروم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ تحصیل سونمیانی وندر کے موضع میندیاری میں باہر کے لوگوں کو 10 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کو وندر ڈیم سے سیراب کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو یہاں کے مقامی قبائل جو کہ صدیوں سے یہاں پر آباد ہیں ان کے حقوق سے محروم کیا گیا تو ہم اس کی سختی سے مخالفت کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اپنے حق کے لیے جان دینے والا ہمیشہ زندہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مرنے اور مارنے سے غریض نہیں کریں گے۔ وندر ڈیم کی کیپسٹی دس ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کی ہے اور اگر باہر کے لوگوں کو میندیاری میں دس ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے بعد وندر ڈیم سے سیراب کرنے کے لیے پانی سپلائی کیا جائے گا تو یہاں کے قدیمی رہائشی قبائل کی زمینیں کیسے سیراب ہونگیں الحمدللہ ہم بہت بڑی تعداد میں ان زمینوں پر قربان ہونے کے لئے تیار ہیں ہم ہر جگہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور آپ کے حقوق کے لیے ہر وقت چوکس رہیں گے آپ کا حق کسی کو ہڑپنے نہیں دینگے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اپنے حقوق کے لئے ہمیں اپنی باتوں میں مشغول نہیں رہنا ہے اٹھنا ہے انشاء اللہ یہ زمینیں آپ کی ہیں آپ کی زمینوں کے لیے ہم اپنے جان کے نذرانے بھی پیش کریں گے میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ متحرک رہیں اور شوشل میڈیا پر کا بھی خیال کریں تنقید برائے تعمیر ہو آج کا پروگرام محمد عالم اور ان کی برادری کے اعزاز میں یہ محفل مچائی ہے اس محفل سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے ساتھی محمد عالم بلوچ اپنے لوگوں کو کس طرح ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے جس سے حب ضلع ہم نے بنایا ہے ہم نے ضلع لسبیلہ سے بھی اپنے 65 ہزار ووٹ لیے یہ ووٹ آپ لوگوں نے دیے ہیں اور اس کارواں اور اتحاد کو کامیاب کرنے میں آپ سب کا ہاتھ ہے ان شاء اللہ سٹلمنٹ ہو یا جو بھی یہاں کی اراضیات کے مالک آپ ہو اور یہ ہمیشہ آپ لوگوں کی رہی گی اور کوئی بھی مائی کا لال چھین نہیں سکتا اگر کوئی چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ یہ سمجھ لے ہم ان زمینوں کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہمارا فرض ہے ہم اپنے پاکستان سے پیار کریں آج کے اس شمولیتی پروگرام میں شریک ہونے پر میں اپنے اتحادیوں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اقلیتی برادری سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں خصوصی طور پر اپنے بھتیجے اور بھائی محمد عالم بلوچ ان کے فرزندانِ نوید عالم بلوچ عبید عالم بلوچ اور ان کے کزن سابق وائس چیئرمین محمد رحیم بلوچ ودیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھوتانی خاندان پر اعتماد کیا اور انشاء اللہ بھوتانی خاندان آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کریگی اس موقع پر بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب محمد ابراہیم دودا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے کے الیکشن میں دوستوں نے جو محنت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا تھا کہ وندر دوسرا دریجی ہے مگر میں آج کہتا ہوں کہ محمد عالم بلوچ کی اپنی برادری سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیت کرنے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وندر دوسرا دریجی نہیں بلکہ دریجی ہے کچھہ لوگ اس وقت سورہے ہیں اور ان کی سیاست محدود ہوکر رہ گئی ہے آج ڈسٹرکٹ حب کا ذکر اور بھوتانی برادران کا ذکر کوئٹہ سے اسلام آباد تک ہورہا ہے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب کمال محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عالم بلوچ کو بھوتانی کارواں میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں میونسپل کارپوریشن حب کے چیرمین وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوتانی کارواں کو وندر میں محمد عالم بلوچ اور ان کی برادری سمیت شمولیت اختیار کرنے سے بہت بڑی طاقت ملی ہے اور انشاللہ ہمارے قائدین اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اس موقع پر سندھ بلوچستان کے معروف زمیندار محمد عالم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے کچھہ وقت نکال کر ہمارے شمولیتی پروگرام میں شریک ہوئے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے برادری کے لوگوں کے ساتھ آج باقاعدہ طور پر بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پرسابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان سرادار زادہ شہزادصالح بھوتانی سردار اختر جان انگاریہ ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے سابق ممبر ماسٹر غلام رسول انگاریہ عالم خان انگاریہ چیرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ وڈیرہ راشد بلوچ اقلیتی کونسلر ڈسٹرکٹ کونسل حب نند لعل لاسی ممبر میونسپل کمیٹی وندر میر عبدالواحد عرف بہادر جاموٹ سابق کونسلر میونسپل کمیٹی وندر محمد سلیمان انگاریہ میر عالم جاموٹ وڈیرہ شفیع محمد باکھڑا وڈیرہ بابو انگاریہ وڈیرہ خلیفہ اللّٰہ بخش انگاریہ محمد حنیف خارانی بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ وڈیرہ محمد عمر انگاریہ سابق اقلیتی کونسلر میونسپل کمیٹی وندر نریش کمار ٹیومل ودیگر بڑی تعداد میں بھوتانی گروپ کے رہنما وکارکنان بھی موجود تھے جبکہ اسٹیج کے فرائض بھوتانی وندر کے رہنما عبدالستار انگاریہ سرانجام دے رہے تھے۔