اوتھل اور گردونواح میں وقفے وقفے سے کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بھی گزشتہ دنوں سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے جاری شدید گرمی کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے اور شہر کا موسم خوشگوار ہوچکا ہے. اس دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر اوتھل کے عوامی حلقوں نے ک.الیکٹرک کی کارکردگی کو سراہا ہے.جبکہ دوسری جانب مسلسل دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے چھوٹے بڑے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے.جبکہ محکمہ موسمیات نے 29جولائی تک مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہوئی ہے.جس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے بلوچستان کے PDMA نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے.اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محمد یونس سنجرانی نے ضلع کے اسسٹنٹ کنشنرز اور تحصیلداران کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے ہدایات جاری کردی ہیں. جبکہ دوسری جانب لسبیلہ کے نومنتخب چیرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے بھی اپنے ایڈمنسٹریٹرز اور عملے کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے بنفس نفیس خود بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت کوشاں نظر آرہے ہیں اور گزشتہ روز پورالی ندی میں طغیانی کے سبب لاکھڑا کے موضع چانکارہ میں خود ریسکو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا.واضح رہے کہ نومنتخب چیرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے 2022 کے مون سون کے دوران آنے والے سیلاب کے دوران بھی اپنے ذاتی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کیا تھا.اور سیلاب سے متاثرین کی مالی مدد اور راش بھی فراہم کیا تھا۔جب کہ ایدھی فاونڈیشن کے ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد رمضان جاموٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی بھی گزشتہ مون سون میں قابل تحسین رہی۔