الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، آج الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے جس پر ان کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے اور اب اس وارنٹ پر لازمی عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔