اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کردیا گیا سینیٹ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت اسٹیٹ بینک قائداعظم کے پاکستان کے تابع نہیں ، بلکہ آئی ایم ایف کے تابع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی، جس کی وجہ سے بیرون ملک اداروں سے قرضہ لینا پڑتا ہے ، اس لیے یہ بل لیکر آیا ہوں اس کو کمیٹی میں ڈسکس کیا جائے سینیٹر مشتاق نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے