ہمارے تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں، نواب محمد اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہم سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار اختر جان مینگل، میر شفیق احمد مینگل اور دوسرے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جنگ بندی کو ممکن بنایا، انہوں نے دنیا کو ثابت کر دکھایا کہ ہم اپنے سفید ریش و معتبرین کی عزت و احترام کرنا جانتے ہیں ہمارے تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں جس کے توسط ہم بلوچ قوم کے تاریخی حقوق حق حکمرانی وسائل پہ دسترس کی جہد کو فتح کے انجام تک پہنچانے کی قوت و سوچ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے