چلاس، بارش سے سیلاب، لکڑی سے بنی مسجد بہہ گئی

دیامر: ضلع دیامر کے شہر چلاس اور مضافات میں بارش سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔پولیس کے مطابق سیلابی ریلے سے متعدد رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا، ریلے کی زد میں آ کر لکڑی سے بنی ایک مسجد پانی میں بہہ گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ریلے سے زرعی زمینوں اور تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، مضافاتی علاقے کھنر میں سیلاب سے کئی رابطہ سڑکوں پر آمد و رفت معطل ہو گئی۔مضافاتی علاقے ہڈور کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث شاہراہِ قراقرم بھی بند ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے