پی ڈی ایم اے کی جانب سے واشک میں جاری بارشوں کے متاثرین کی فوری امداد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع واشک میں جاری بارشوں کے متاثرین کی فوری امداد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے واشک کے لئے خوراک اور دیگر اشیاء پر مشتمل امدادی سامان واشک پہنچایا گیا جسے ضلعی انتظامیہ نے متاثرین میں تقسیم کیا۔