مخلصی اور ایمانداری کے باعث لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، میر ذابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ خود کو حاکم کے بجائے خادم سمجھتے رہے ہیں دروغ مکر و فریب اور کرپشن سے بالاتر عوام کے دکھ درد اور تکلیف میں ہمسفر رہنا ہمارے کاروان کے کامیابی کی ضامن ہے مخلصی اور ایمانداری کے باعث لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں لوگوں کا جوق درجوق جمعیت میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اہل شمشان ماضی کے نمائندگان کی کارکردگی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کلی شمشان گڑانگ واشک سے میر دوست محمد محمد حسنی پینل کے ریرینہ رفیق و علاقائی معتبرین میر دوست محمد حسنی کا اپنے برداری کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیتی پروگرام سے میر دوست محمد حسنی مولوی خدا بخش مولانا یار محمد حسنی نے بھی خطاب کیا اور میر دوست محمد حسنی حاجی محمد سلیم محمد حسنی رسول بخش محمد حسنی محمد بخش محمد حسنی، محمد اعظم محمد حسنی، خان محمد حسنی، عنایت اللہ محمد حسنی، عبدالحمید محمد حسنی، محمد آصف محمد حسنی مہراللہ محمد حسنی، ذبیح اللہ محمد حسنی سمیع اللہ محمد حسنی حافظ خدا داد محمد حسنی ثناء اللہ محمد حسنی، و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا یار محمد حسنی، تحصیل شاہوگیڑی جنرل سیکرٹری مولانا حق نواز حافظ عبد الحمید کبدانی میر محمد عالم کلاگانی،ملک شمس الدین مولانا اسلام الدین ملک عریض محمد،میر شکرخان، مولوی عبد الوہاب، مولوی، مولانا شفیق الرحمن ایجباڑی، خدابخش،شکراللہ، میر حمل خان ملازئی، لعل محمد، میر لیاقت علی ایجباڑی،میر اللّٰہ بخش،میر امداد دھیانی، عبدالباقی ناوڈ، یحییٰ بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے