محرم الحرام کا مہینہ ہمیں بھائی چارے اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کے انسانی حقوق کے احترام کا سبق دیتا ہے، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں بھائی چارے اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کے انسانی حقوق کے احترام کا سبق دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے امن وامان کے قیام کیلئے پولیس ایف سی لیویز اور پوری انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور ایکشن میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور تمام حساس اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں شر پسندی اور بد امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا لورالائی پرامن ڈویژن ہے یہاں پر امن میں خلل ڈالنے والوں کے ہر منصوبے کو ناکام بنادینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں شیعہ اور سنی مسلمان صدیوں سے رہ رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کے بنیادی عقائد کا احترام کرتے ہیں ہم میں نفاق اور نفرت پیدا کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کے تحت ہر شہری کے حقوق برابر ہیں ہمیں آزادی کے ساتھ رہنے کا پورا حق حاصل ہے یہ کوئی ہم سے ہرگزنہیں چین سکتا انہوں نے کہا کہ تمام مساجد امام بارگاہ سمیت ہر کمیونٹی کے مزہبی مقامات کا تحفظ پولیس اور دیگر فورسز کی زمہ داری ہے امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم بھی قائم کئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں بروقت کاروائی کی جاسکی شہری شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے