بیلا، بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی زرعی زمینیں مکانات اور فصلیں آب برد ہوگئیں
بیلا (ڈیلی گرین گوادر) بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی زرعی زمینیں مکانات اور فصلیں آب برد ہوگئیں زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق بیلا کڈ ندی درو والا ڈھورے میں طغیانی کے باعث کڈ موریانی میں مکانات زیر آب آگئے بھگ ندی میں سیلابی ریلا آنے سے گوٹھ حاجی حسین میارکہ ورایانی گوٹھ نوتانی میں کپاس کی کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئی یو این اے کو مزید آمدہ اطلات کے مطابق گجری ندی کے سیلابی ریلے سے جام یوسف آباد ڈنڈا بٹی گوٹھ مولوی موسی گوٹھ میں بھی زرعی زمینیں کٹاو کا شکاراور کپاس کی تیار فصل بھی آب برد ہوگئی علاوہ جبکہ لاکھڑا کے علاقہ چانکارہ میں بھی مکانات زیر آب آگئے علاوہ مختلف علاقوں میں بھی سیلاب کے سبب نقصانات کی اطلاعات ہیں واضح رہے کہ منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے سبب ڈھورہ جات کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے سال آنے والے شدید سیلاب اور رواں سال مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات ہوئے ہیں متاثرین کا کہنا ہیکہ منتخب نمائندگان کی طرف سے متاثرہ زمینداروں کو بلڈوزر کے گھنٹے میرٹ پر فراہم کیے جاتے تو نقصانات نہیں ہوتے عوامی حلقوں نے اور سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا ہیکہ متاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔