بولان/ سیلابی صورتحال قومی شاہراہ بند؛ بولان ندی میں ایک ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے

ڈھاڈر (ڈیلی گرین گوادر) ڈھاڈر این اے 65 بولان قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر مکمل طور پر بند بلوچستان کے مغربی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے بولان کے ندیوں میں درمیانے درجے کا سیلاب بولان ندی میں ایک ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ محکمہ ایریگیشن بولان پنجرہ پل کے مقام پر بولان ندی میں سیلابی ریلہ سے بلوچستان سے سندھ، پنجاب جانے والے ٹریفک کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا

بولان ندی میں سیلابی ریلہ آنے سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ 11 گھنٹے سے بند شاہراہ کی بندش سے شاہراہ کے دونوں جانب سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں 11 گھنٹوں سے لگئ ہوئی ہیں این اے 65 بولان قومی شاہراہ کی بندش سے سے بچے، بوڑھے اور خواتین پھنسے ہوئے ہیں، جو سخت پریشانی میں مبتلا ہیں پنجرہ پل کی عدم تعمیر سے آئے روز این اے 65 بولان قومی شاہراہ بند رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے