پشاورمیں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، خدشہ ہے کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئیں۔ یہ واقعہ پشاو کے علاقے ریگی میں پیش آیا جس میں دو لڑکیوں کی لاشیں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے پاس سے ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں لڑکیاں کرنٹ لگنے سے جھلسی اور ہلاک ہوئیں، دونوں نوعمر لڑکیوں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ ملاگوری خیبر ایجنسی میں درج کی گئی۔