وڈھ ، جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع

وڈھ (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ /چار روزہ جنگ بندی کے بعد وڈھ میں معمولاتی زندگی بحال ہونا شروع وڈھ بازار کھول گیا لوگوں نے اشیائے خوردونوش خریدنے بازار کا روخ کرلیاوڈھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 سے 36 گھنٹوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

وڈھ سٹی ائریا سمیت دیگر آبادیوں میں شدید فائرنگ اور گولہ باری سے کئی خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے ہیں وڈھ میں خوف کا سماں ہے وڈھ بازار بند ہونے کی وجہ دیہاڑی دار طبقے کو بھی شدید پرشانی کا سامنا ہے وڈھ میں ایک ماہ سے زیادہ جاری کشیدہ صورت حال سے قریبی آبادیوں کے ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گیے ہیں

جاری کشیدہ کو ختم کرنے میں خضدار انتظامیہ محض ایک تماشائی کے سوا کہیں نظر نہیں آیا فورسز صرف قومی شاہرہ پر گشت اور عام عوام کی تلاشی تک محدود رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے