اسلام برابری اور مساوات قائم رکھنے کا درست دیتاہے،ماہ محرم الحرام امن کے قیام پر زور دیتاہے، حبیب اللہ چشتی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی نے کہا ہے کہ اسلام برابری اور مساوات قائم رکھنے کا درست دیتاہے،ماہ محرم الحرام امن کے قیام پر زور دیتاہے،حضرت امام حسین ؓنے طاقت کے جنون کو للکارا ہمیں بھی اپنے درمیان یزید کے کردار کو پہنچانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو صوبائی امیر جماعت اہلسنت حبیب اللہ چشتی،ڈاکٹر عطاء الرحمن،مولانا القادر لونی،علامہ انتظار حسین،سید حبیب اللہ شا ہ چشتی، علا مہ جمعہ اسد ی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپیل کی کہ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھا جائے،محرم الحرام کا مقصد مہینہ امن کے قیام پر زور دیتاہے امن و امان کے حوالے سے اس سال بھی حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی،دوقومی نظریہ انسانوں کی ضرورت ہے پاکستان کا قیام بھی دو قومی نظرکی بنیادپر لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام برابری اور مساوات قائم رکھنے کا درست دیتاہے اسلام میں عوام کے سامنے جوابدہی کا عمل سب سے افضل ہے مشاورت کے مطابق حکومت کرنا اسلامی اصول ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت قرآن و سنت کے مطابق قائم کرنا اس کی اصل روح ہے اسلام میں طاقت کے زور پر حکومت قائم نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓنے طاقت کے جنون کو للکارا ہمیں اپنے درمیان یزید کے کردار کو پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سنی اور شیعہ علماء کے محبت کا اپنا اپنا انداز ہے لیکن یہ حقیقت ہے انسانیت کے مقاصد الشر یعہ، جا ن ومال، عزت، عقیدے اور عقل کا تحفظ اسلام کے مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت کے سات سیا سی اصول یزید کے آنے پامال ہوئے جس میں امیر کا انتخابات، قرآن اور سنت کے مطابق حکومت کرنا، جوابدہی عوام کے سامنے، مشاورت کے مطابق حکومت کرنا، بیت المال کا عوام ملکیت ہونا، عدالت میں برابر برتاو، عزت میں سب برابر اور وی آئی پی کلچر کی کوئی حیثیت نہیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ نے ان اصولوں کو پامال ہو نے دیکھا تو انہوں نے فرمایا کہ ظلم کے ساتھ زندہ رہنا خود ظلم ہے، اب ہمیں بھی اپنے دور کے نمرود، ابو لہب اور یزید کو پہنچا نا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے