ڈیرہ مراد جمالی، زرعی اراضی کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں زرعی اراضی کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا، نوتال پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ موندر گورشانی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے باعث گھر میں موجود 40 سالہ خاتون جھرکا اور اسکا 17 سالہ بیٹا شعبان گورشانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، دہرے قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دی ہیں، اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔