چاغی، کروڑوں روپے کے چوری شدہ اسپیر پارٹس برآمد،2 چور گرفتار

چاغی(ڈیلی گرین گوادر) اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی اور کیو آر ایف چاغی کی نوکنڈی کے مختلف دو مقامات پر چھاپے کروڑوں روپے کے چوری شدہ اسپیر پارٹس برآمد دو چور گرفتار اسلحہ اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد اے سی تفتان ساگر کمار کے مطابق نائب رسالدار ملک محمد، کمانڈر کریم نوتیزئی اور حاجی وحید کی سربراہی میں نوکنڈی میں دو مقامات پر چھاپے، دو ڈاکو فہدزمان کاکڑ ولد ملک نورزمان کاکڑ رہائش کواری روڈ کوئیٹہ اور عدنان ولد محمد اشرف رہائش نوکنڈی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ،چوری شدہ اسپیر پارٹس، آٹوز کے دو زمباد لوڈ جن کی قیمت کروڑوں روپے بتایا جاتا یے اور واردات میں استعمال ہونے والی سفید ڈبل کیبن گاڑی بھی برآمد کرلیا ایک اور کاروائی میں لیویز فورس نے لوڈ گاڑی کو پہاڑی علاقے سے برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا اے سی تفتان کے مطابق تینوں کارروائیوں میں اسپیشل لیویز اسکواڈ کے ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گرفتار چوروں سے فورسز کی وردی بھی بر آمد ہوئی ہے جو دوران واردات استعمال کرکے گاڑیوں کو لوٹتے تھے گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے دیگر ملزمان کخلاف بھی چھاپے مارہے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے