نصیر آباد؛ گوٹھ موندر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ماں اور بیٹے قتل

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ موندر میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے