12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بتا دیا۔اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے، ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے