کشیدگی اور جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں مسائل کا بہترین حل بات چیت کے زریعہ ہی ممکن ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کا امن برقرار رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ قبائلی و سیاسی عمائدین کی بھی زمہ داری ہے،فریقین تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ مسائل و تنازعات کے بات چیت کے ذریعہ حل میں حکومت اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے کشیدگی اور جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں مسائل کا بہترین حل بات چیت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کمشنر کو ہدایت کی کہ علاقے کے قبائلی سیاسی و مذہبی عمائدین کے اثر و رسوخ کو بھی برؤے کار لایا جائے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی۔