وزیراعظم سے سردار اخترجان مینگل کی ملاقات، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔جمعرات کوہونے والی ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیرِاعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم احد چیمہ بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے