سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کے گاڑی کو حادثہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈومکی گروپ کے سربراہ سیاست کے سلطان سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر سبی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر آفیسران سی ایم ایچ پہنچ گئے،ان کی خیریت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈومکی گروپ کے سربراہ سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی اپنے قانوائی کے ہمراہ لہڑی سے جارہے تھے کہ گوٹھ ماچھی کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انھیں طبی امداد فراہم کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی اقوام ڈومکی،سیاسی،قبائلی و عمائدین،بلدیاتی اداروں کے ممبران اور شہری بڑی تعداد میں سی ایم ایچ پہنچاننا شروع ہوگئے اور سی ایم ایچ کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور ان کی سلامتی کے لئے دعا کرتے رہے جبکہ کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سبی وحید شریف عمرانی نے اطلاع ملتے ہی سی ایم ایچ پہنچ گئے اور سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے