بلوچستان کے علاقے وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر تمام پارلیمانی لیڈرز کی نشست 21 جولائی کو طلب کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے ایڈیشنل سیکر ٹری (مجالس)محمد ہاشم داوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ کی کشیدہ صورتحال کی بابت تمام پارلیمانی لیڈر کے نشست 21جولائی 2023بوقت سہ پہر 3بجے طلب کی گئی ہے اجلاس میں وڈھ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بابت غور حوض کیا جائے گا یہ مراسلہ جمعرات کو تمام پارلیمانی لیڈرز کو جاری کیا گیا تاکہ وہ بروقت حاضر ہوکر وڈھ کے مسئلہ پر اپنا موقف اور مسئلہ کا حل پیش کرسکے