کوئٹہ میں کسٹمز حکام کی کاروائی 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے افغانستان سے آنے والے 22ویلر کنٹینر سے دوران تلاشی 30760 کلو گرام چھالیہ اور انڈین گوٹکا کے 660000 ساشے برآمدکر کے بمعہ کنٹینر قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیات کی ما لیت 13کروڑ روپے بنتی ہے۔ مزید کاروائی جار ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے