کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نواکلی کا رہائشی نوجوان سید عین الدین گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی فاطمہ جناح پارک کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔