نوشکی میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر

نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی کے علاقے بٹو احمدوال و ملحقہ علاقوں میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر ہوگئے جبکہ بچوں کی ہیضہ سے ہلاکت کی متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہیضہ نے وباء کی صورت اختیار کی ہے جس سے متعدد بچے اس وباء سے شدید متاثر بھی ہیں جبکہ محکمہ صحت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں، علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کی بے حسی کی مذمت اور ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے