محرم الحرام کے دوران قیام امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر مکمن اقدامات اٹھائینگے،ایس ایس پی آصف فراز مستوئی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستو ئی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، امام بارہ گاہ جلوس کے روٹ کے تعین و دیگر امور کے بارے میں غور و خوض ہوا۔ اجلاس میں علما کرام، ہزاری کیمونٹی ممبران، انجمن تاجران ضلعی عہدیداران،میونسپل کمیٹی افیسر حیات اللہ مردانذئی،ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی، ڈی ایس پی کریم مندوخیل،پولیس افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آصف فراز مستوئی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر مکمن اقدامات اٹھائینگے۔ محرالحرام بھائی چارے امن کا تقاضا کرتا ہے مسالک کی جانب سے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور قیام امن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے ہی مسائل حل اور امن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادینگے. محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔ محرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کا مہینہ مسلم امہ کو مسلکی اور فقہی تضادات میں الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، امام بارگاہ کے جانب داخلی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی اسی کیساتھ رضاکار بھی پولیس کے ہمراہ ناکے پر موجود ہونگے. تاکہ ہر انے جانے والے کی چیکنگ میں آسانی ہو. امام بارہ گاہ اور اس پاس نزدیکی گلیوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کردئے آخر میں ایس ایس پی نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام شرکا کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے