لواحقین کو درپیش مسائل کا نوٹس اور بھرتیوں کا صاف شفاف عمل شروع نہیں کیا تو اگلے ہفتے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے، لواحقین گرینڈ الائنس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لواحقین گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد عباس مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لواحقین کوٹہ بحال ہونے کے باوجو تاحال بھرتیوں کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں،اگر حکومت بلوچستان نے لواحقین کو درپیش مسائل کا نوٹس اور بھرتیوں کا صاف شفاف عمل شروع نہیں کیا تو اگلے ہفتے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو علی نواز رئیسانی، شکر خان رئیسانی، علی حیدر راچپوت کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے مختلف محکموں جا ری بھرتیوں میں لواحقین کو مختلف حربوں کے ذریعے ٹر خایا اور ذلیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند محکموں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہمارے پاس لوا حقین کی بھرتیوں کے لئے کوئی واضع پا لیسی موجود نہیں ہے تو پھر کس پا لیسی کے تحت صوبائی اسمبلی، وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ، سی اینڈ ڈبلیو، جنگلات اور پی ایچ ای میں لوا حقین کے آڈرز جار ی کے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے مختلف محکموں میں لواحقین سے پسیوں کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے جو کہ سراسر ظلم و زیا دتی ہے۔ انہوں نے حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لواحقین کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے بھرتیوں کا صاف شفاف عمل شروع کیا جائے بصورت دیگر ہم اگلے ہفتے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے