صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان حکومت اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
کوئٹہ/اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان حکومت اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان بلوچستان کے نوجوانوں کو گوگل سکالرشپ اور انٹرن شپ کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا ہے گوگل صوبائی محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت بھی فراہم کریگا صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے بھی تقریب میں شرکت کی مفاہمتی یاداشتوں پر سیکریٹری آئی ٹی طیب لہڑی سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات اور گوگل ٹیم لیڈر عمر فاروق نے دستخط کئے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اور گوگل کے مابین معاہدہ اہم پیش رفت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں چیف سیکریٹری نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اس سال مئی میں گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لی? 1000سکالر شپ دی? تھے اس پروگرام میں 900 سے زائد نوجوانوں نے انرولمنٹ کرائی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے مزید 2000 سکالر شپ دئے گئے ہیں ان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے ایک ایک ہزار سکالر شپ شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے حامل نوجوانوں کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ہوگی جس سے وہ آن لائن جاب حاصل کر سکیں گیاور انٹرنز ماہانہ ایک ہزار ڈالر تک کمانے کے قابل ہونگے۔