پیپلزپارٹی آنے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی، میرچنگیزخان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیزخان جمالی اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آنے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی، عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شفاف طریقے سے ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بروقت انتخابات کاانعقاد چاہتی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں پارٹی فعال اور منظم ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شیرانی کے سیاسی و قبائلی رہنما سردار عبدالرحیم حریفال کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس سے قبل ضلع شیرانی کے سیاسی و قبائلی رہنما سردار عبدالرحیم حریفال نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید نصیر شاہ دوپاسی، ضلع شیرانی کے صدر عبدالرزاق شیرانی، سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ، علماء ونگ کے صدر مولوی جمال کاکڑ، ضلع موسی خیل کے صدر ظاہر خان موسی خیل، صوبائی کونسل کے اراکین ثنا اللہ ملغانی، ندیم احمد خان، صوبائی رہنما ملک عبدالعزیز زرکون ودیگر بھی موجود تھے۔میرچنگیز خان جمالی اورسردارسربلندجوگیزئی نے سردار عبدالرحیم حریفال اورانکے ساتھیوں کوپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے صوبے میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو پارٹی نے بلا رنگ و نسل خواتین،مزدوروں اور عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب د یکھنے والے خود ختم ہوگئے لیکن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورانشاء اللہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے