نیشنل پارٹی کردار و عمل پر یقین رکھتی ہے اور اس کو کل اثاثہ سمجھتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے کلی بنگلزئی میں سید سفیر شاہ، محمد فاروق مینگل میر شادی خان بنگلزئی کی قیادت میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اتحاد کالونی کرانی روڈ میں حاجی میر عطاء اللہ زہری ملک نذیر اور حاجی داؤد شاہوانی کی سربراہی میں اہم شخصیات سے الگ الگ سیاسی نشستیں کی۔دونوں نشستوں میں تفصیلی مباحثہ ہوا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کردار و عمل پر یقین رکھتی ہے اور اس کو کل اثاثہ سمجھتی ہے۔جب سیاست میں کردار و عمل نہ ہو تو سیاست عبادت نہیں بلکہ مفادات نعرے بازی اور کرپشن بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں جس انداز سے دھاندلی و خرید وفروخت کو بروئے کار لایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔جب انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو چرایا جائے گا تو بلوچستان میں ایسے ہی حکومتیں بنے گی۔جو غنودگی میں طاری رہتی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ سریاب قدیم ابادی اور سیاسی تحریک کی بنیاد ہے۔عوام نے قوم پرست سیاست کا ہمیشہ ساتھ دیا اور انتخابات میں بھی قوم پرستوں کو مینڈیٹ دیا لیکن افسوس ہے کہ سریاب آج تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سریاب کے عوام کو آج بھی پسماندہ رکھا گیا۔عوام سے ووٹ لیکر عوام سے لاتعلق ہوگئے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی اور سریاب سمیت پورے بلوچستان میں گڈ گورننس اور تعمیر وترقی کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر یونس بلوچ چیرمین زبیر بلوچ علی احمد لانگو سعد دہوار بلوچ نعیم بنگلزئی بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیرمین بابل ملک بلوچ میر عمران بنگلزئی عراف دہوار خلیل بلوچ اور سماجی شخصیات حاجی نور خان لہڑی جمال ناصر محمد شہی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔