گرین بس سروس کو شہر بھر میں پھیلایاجائے تاکہ لوگوں کو بہترسفرمیسرہوں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے گرین بس سروس کے آغاز کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جدید وایئرکنڈنشنڈ بسز جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ عوام کیلئے ایک آرام دہ سفر فراہم کرتے ہیں کی سروس کو کوئٹہ ضلع کے تمام علاقوں تک پھیلایاجائے کچلاک سے سریاب اور ہنہ اوڑک سے مشرقی بائی پاس اور ہزارگنجی تک سفری سہولت فراہم کی جائیں،80اور90کی دہائی کی بسوں سے کوئٹہ شہر کاماحول انتہائی آلودہ ہوگیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہ وئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ شہر میں بلیلی سے کوئلہ پھاٹک،سریاب روڈ، جامعہ بلوچستان اور ائیرپورٹ روڈ چوک کے درمیان بھی چلائی جانے والی بس سروس کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ جدید وایئرکنڈنشنڈ بسز جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ عوام کیلئے ایک آرام دہ سفر کے حامل بسیں ہیں سے عوام کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی،صوبائی حکومت نے اپنے دور کی اہم اور عوام دوست منصوبہ کاآغاز کیاہے،اس سے قبل کوئٹہ میں 80اور90کی دہائی کی بسیں چل رہی ہے جس میں نہ صرف عوام کو سفری مشکلات کاسامناہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کاباعث بھی بن رہاہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ گرین بس سروس کو کوئٹہ ضلع کے تمام علاقوں تک پھیلایاجائے کچلاک سے سریاب اور ہنہ اوڑک سے مشرقی بائی پاس اور ہزارگنجی تک سفری سہولت فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے