سینیٹر سعید احمد ہاشمی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عو ا می پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بی اے پی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی طویل دورانیے کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔