سریاب روڈ، سبزل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی توسیع کے کام میں سست روی کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں کوئٹہ کی سڑکوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب روڈ، سبزل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی توسیع کاکام کئی سال سے جاری ہے مگر سست روی کی وجہ سے کام تاحال مکمل نہیں ہوا، جس کے باعث شہر ی عذاب میں مبتلا ہیں، ہر طرف دھول مٹی اور گڑھوں کے باعث چلنا دشوار ہو گیا ہے جبکہ ٹریفک کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کہ شہری پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم، پانی بجلی گیس اور دیگر مسائل سے دوچار ہیں تو دوسری جانب ترقی کے نام پر انہیں مزید پریشانیوں سے دوچار کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ شہر میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، ا?ئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پیپلز پارٹی ہی کوئٹہ کے شہریوں کو مسائل سے بجات دلائیگی اور شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے