خضدار، شٹر توڑ مہم جاری، خضدار بازار کے مختلف مقامات پر تین دکانوں کے شٹر توڑے گئے

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں شٹر توڑ مہم جاری، پیر کی شب خضدار بازار کے مختلف مقامات پر تین دکانوں کے شٹر توڑے گئے ہیں، جیولری دکان اور دو بیکری شاپس کو لوٹا گیا ہے گزشتہ ہفتے متعدد دکانوں کو لوٹا گیا تھا۔ چوری اور ڈکیتی کی وردات پر انجمن تاجران خضدار کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار تفصیلات کے مطابق خضدار میں شٹر توڑ چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور پیر کی شب خضدار میں جیلانی چوک ہر جیولری کی دکان کا شٹر توڑا گیا آغا سلطان ابراہیم روڈ پر دکان کا شٹر توڑا گیا اور جھالاوان کمپلیکس میں بھی بھی ایک دکان کا شٹر توڑا گیا، دکانداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے قیمتی سامان اور لاکھوں روپے لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم نہیں کررہے ہیں۔ دریں اثناء انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے پولیس اور لیویز سے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بازار میں دکانداروں کو تحفظ فراہم نہیں کررہے ہیں جس سے چوریوں میں اضافہ ہورہاہے اس سلسلے میں انہیں موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ چوریوں کے اسباب بھی ڈھونڈنے ہونگے اور بے روزگاری غربت مہنگائی کا بھی حل نکالنا ہوگا تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو اور دکاندار خوف و خطر سے باہر نکل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے