بلوچستان ہائی کورٹ، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سے متعلق سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔گزشتہ روز آئینی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران پی سی بی اور دیگر فریقین نے جوابات جمع کرادئیے۔سابق مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر گل محمد کاکڑ نے آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناع کل تک برقرارہے،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ مطیع اللہ کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ بورڈ آف گورنرز نجم سیٹھی کی سربراہی میں سابق مینجمنٹ کمیٹی کی نامزدگیوں کے برخلاف تشکیل دیا گیا ہے، آئینی درخواست کی سماعت آج 18 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔