اسلامی دہشت گردی ملک کیلیے اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ

لندن (ڈیلی گرین گوادر) برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے اسلام پسند دہشت گردی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ اسلام پسند دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

سویلا بریورمین نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اس قت بھی نسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ 2022 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے 169 گرفتاریاں کی گئیں۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ بریورمین اس ہفتے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والی ہے اور ایسا عراق کے انسداد دہشت گردی کے سینیئر افسر کے اُس بیان کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے داعش کی جانب سے برطانیہ میں حملے کی تیاری کا انکشاف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے