کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے۔ایف آئی اے کو مطلوب کسٹمز افسران کو بیرون ملک فرار سے روکنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔کسٹمز کلکٹرز ثاقف سعید، عثمان باجوہ،عامر تھہیم کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ گرفتار کسٹم افسر یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ امیگریشن کو مطلوب کسٹمز افسران کی فہرست ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بھیجی ہے ذرائع کے مطابق کسٹم کے گرفتار اور مطلوب افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد مذکورہ نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ(پی آئی این ایل)میں بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی شہری کی بیرون ملک روانگی کو روکنے کے لیے پی آئی این ایل میں نام ایک ماہ تک شامل رکھا جاسکتا ہے جبکہ اس مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے