پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں کی قدر اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی تصور کرتی ہے، میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن معاشرے کا اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں کی قدر اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی تصور کرتی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل کے انبار ہیں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی، عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں عوام کی طاقت سے بلوچستان میں پیپلز پارٹی منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں میر چنگیز جمالی کی رہائشگا ہ پر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سابق اپوزیشن لیڈر و سابق ناظم ملک خدابخش لہڑی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن فضل کریم نوری، گوادر کے جنرل سیکرٹری فضل کریم محمود، صوبائی کونسل کے رکن محمد بزنجو، قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاہد احمد زہری، پیپلز انجینئر زفورم کے صوبائی صدر انجینئر علی احمد،میر حیدر جمالی، سید نصیر شاہ دوپاسی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے پارٹی جھنڈے کا مفلر پہنا کر ملک خدابخش لہڑی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر چنگیز جمالی اور سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت ہے ہماری جماعت نے ملک میں جمہوریت کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں کی قدر کرتی ہے بلخصوص وہ لوگ جو بلدیاتی نمائندے رہے ہیں ان کی عوام کی جڑوں تک رسائی پارٹی کے لئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ پارٹی قیادت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے صوبے کے 35اضلا ع میں جس طرح پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے کوئٹہ میں بھی اسی طرح عوام ہمارا ساتھ دیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کوئٹہ کا میئر پیپلز پارٹی سے منتخب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے لیکن بدقسمتی سے شہر پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران توجہ نہیں دی گئی پیپلز پارٹی اپنے ہم خیال ساتھیوں،سیاسی ذہن رکھنے والے رہنماؤں کے ساتھ ملکر کوئٹہ پر خصوصی توجہ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کرنے والے سیاسی رہنماء اور کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط، فعال اور متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سابق اپوزیشن لیڈر و سابق ناظم ملک خدابخش لہڑی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے ماضی میں بھی بلوچستان کے مسائل حل کئے اور مستقبل میں بھی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے