میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں گرین بس سروس منصوبے کا کوئٹہ میں پی پی پی موڈ کے تحت آغاز کر دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار گرین بس سروس منصوبے کا کوئٹہ میں پی پی پی موڈ کے تحت آغاز کر دیا گیا ہے جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائدانہ صلاحیتوں کی زیر قیادت صوبائی حکومت کو جاتا ہے اب کوئٹہ کی گرین بس سروس شروع ہونے کے لیے تیار ہے جسکا باقاعدہ افتتاح 17 جولائی بروز پیر ہوگا کوئٹہ میں تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کی بدولت معیاری پبلک ٹرانسپورٹ آ گئی ہے اس کے لئے لاجسٹک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اہلیان کوئٹہ کی جانب سے منصوبے کو شہریوں کے لئے ایک عظیم تحفہ قرار دیتے ہوئے اسکا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان حکومت نے مختلف شعبوں نجی شعبہ کے اشتراک سے منصوبو ان کا آغاز کیا ہے جن میں لائیو سٹاک کے شعبہ میں مختلف پراجیکٹس پر امید افزا اپ ڈیٹ آرہی ہیں پشین، دکی، سبی، اور میرانی ڈیم کمانڈ ایریاز میں پی پی پی موڈ کے 04 ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے پراجیکٹس میں گوشت کی پیداوار بھی شامل ہے، بشمول چارے کی پیداوار، مویشیوں کی افزائش سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں اور منصوبے کی ترقی کی طرف دلچسپ اقدامات سمیت پیش رفت جاری ہے جبکہ بلوچستان میں وہیکل انسپکشن سرٹیفیکیشن سسٹم (VICS) پروجیکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس پروجیکٹ کو بھی پی پی پی موڈ پر چلایا جائیگا باریک بینی سے معائنہ اور سرٹیفیکیشن کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی گاڑیوں کے لیے جدید VICS مراکز کا قیام اور فزیبلٹی اسٹڈیز کی گئیں ہیں اس کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا، فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنا، حادثات کو کم کرنا، اور ٹریفک کے انتظام میں مدد کرنا ہے اس کے علاوہ حب میں TVET CoE منصوبے پر دلچسپ پیش رفت جاری ہے 1 اگست 2023 کو جدید ترین حب TVET CoE سہولت پر دستخطی تقریب کے ساتھ رعایتی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی نظرثانی شدہ نفاذ کا منصوبہ 15 ستمبر 2023 تک کام شروع کرے گا صوبائی حکومت جدت اور ترقی کے مستقبل کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے