جمعیت علماء اسلام ایک عظیم اور علماء کرام کی جماعت ہے، حاجی میر ذابد خان ریکی
واشک (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد خان ریکی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک عظیم اور علماء کرام کی جماعت ہے،صوبے میں آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے عوام جمعیت کا ساتھ دیں جو علماء و حق پر مشتمل کاروان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گڑانگ کلی سورو ابابکری سے میر عطاء اللہ محمد حسنی کا اپنے درجنوں اہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ میر دوست محمد محمد حسنی پینل سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پرگفتگوکر تے ہوئے کیا۔ میر ذابد خان ریکی نے کہا کہ اجتماعی اقدام اولین ترجیح ہے جن میں روڈ، زمینداروں کے لئے بندات پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ شامل ہے، لالچ و ذاتی پسند و ناپسند کے سوچ سے بالاتر انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کرکے دکھا دی ہے جو مخالفین پر گران گزر رہی ہے اصل محرکہ عام انتخابات میں ہو گا جو واشک کے اشعور عوام حق کا ساتھ دیکر دکھا دینگے۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام واشک کے مقامی قیادت و علاقائی معتبرین بھی موجود تھے آخر میں پرچم کشائی اور خصوصی دعاء بھی کی گئی۔