بلو چستان میں ہاکی کوفروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شکیل عباسی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر شکیل عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پانچ روزہ کامیا بی ہاکی ٹورنمنٹ میں 450سے زائد بلو چستان کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی، بلو چستان میں ہاکی کوفروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ شہداء ہاکی پلیئر زاور کوچز کے لئے ما لی معانیت کا اعلان کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو قومی ہاکی ٹیم کے صدر محمد ہارون رئیسانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پانچ روزہ ہاکی ٹورنمنٹ کو کامیا ب بنا نے کے لئے فیڈریشن کی خون پسینے کی محنت شامل ہے، ٹورنمنٹ کو کامیاب بنا نے پر فیڈریشن سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پلیئرز کو فل کٹ فراہم کی گئی تھی کسی کو امیدنہیں تھی کہ ہاکی ٹورنمنٹ میں اتنی بڑی تعداد میں پلیئرز شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی ہاکی کے کامیاب ٹورنمنٹ کروائیں جائیں گے تاکہ بلو چستان میں مزید ہاکی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ شہداء ہاکی پلیئرز کے لئے ما لی معانیت کا اعلان کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے لئے اگر پلیئرز پر کام کیا جاتو وہ ٹیلنٹ نیشنل گیمز نظر بھی آتا۔ انہوں نے کہاکہ فنڈز سے کبھی ٹیلنٹ اور سپورٹس آگے نہیں جا تا لیکن ہم کرپشن اور پلیئرز کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کوبھی نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے