کوئٹہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بجلی کی قلت کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے پر درجنوں فیڈرز بند کردئے گئے،شیخ ماندہ گرڈ کے دس سے زائد فیڈز پر ایمر جنسی شٹ ڈاون کے نام اٹھ گھنٹوں سے مسلسل بجلی بند رہی۔کیسکو حکام کے مطابق قومی گرڈ سے بلوچستان کو بجلی کی فراہمی میں مسلسل کمی کی جارہی ہے،صوبے کیلئے کیسکو کی طلب 2300میگاواٹ ہے مگر پانچ سو میگاواٹ سے کم بجلی دستیاب ہونے کی وجہ سے کیسکو کی جانب سے دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ شٹ ڈاون اور فنی خرابی کے نام پر بجلی کی بند معمول بن گئی ہے، ہفتہ کو طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے پر شہر کے مختلف گرڈ اسٹیشنز کے درجنوں فیڈرز بند کردئے گئے،شیخ ماندہ گرڈ کے دس سے زائد فیڈز پر ایمر جنسی شٹ ڈاون کے نام اٹھ گھنٹوں تک مسلسل بجلی بند رہی، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔