نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون ، دبئی ملاقات پر اعتماد میں لیا

اسلام آبادا (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کرکے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام اہم سیاسی فیصلوں پر آپ کو اعتماد میں لیکر چلیں گے۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات معمول کی ملاقات تھی جس میں ملکی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ سمیت تمام امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم فیصلوں سے متعلق مسلسل مشاورت کرنے پراتفاق کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو جلد تمام اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے