فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے چند ڈاکٹروں نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کر دیا ہے، سر دار محمد ایاز کھیازئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیا سی و قبائلی رہنما ء سر دار محمد ایاز کھیازئی نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے چند ڈاکٹروں نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کر دیا ہے جو کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے، چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ، وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ ہسپتال میں ہونے والی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے میر حسن، ملک داد محمد کے ہمراہ ہفتہ کو کوئٹہ پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر کی جانب سے یقین دھانی کروائی گئی تھی کہ کورونا کے دوران کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے خدمات سرانجام دینے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا لیکن چند ڈاکٹروں نے ہسپتال میں اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کرکے کنٹریکٹ ملازمین کی حق تلفی کی ہے جو ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز جب کنٹریکٹ ملازمین کو جھوٹی تسلیوں سے مطمئن نہیں کر پائے تو انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے زریعے ملازمین کو کنٹریکٹ سے بھی فارغ کروادیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ہونی والی بھرتیوں کا نوٹس لیکر کنٹریٹ ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے جسکی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے