تعلیمی بورڈ زکی کمیٹی فار چیئرمیز کے اجلاس، میڑک اور انٹر میں پاسنگ مارکس 40 فیصد اور مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فار چیئرمیز کا دو روز اجلاس کوئٹہ میں ختم ہوگیا، اجلاس میں کمیٹی کا میڑک اور انٹر میں پاسنگ مارکس کم ازکم چالیس فیصد کرنے اور مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فار چیرمیز کا 176واں اجلاس تیرہ اور چودہ جولائی کو کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں وفاق بورڈ سمیت 32بورڈز کے چیئرمینوں نے شرکت کی، اجلا س میں 21نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر غور کیا گیا اجلاس میں کمیٹی نے میٹر ک اور انٹر میں پاسنگ مارکس کم ازکم چالیس کرنے، مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر اتفاق کیا جبکہ پورے ملک میں یکسان رزلٹ کارڈ متعارف کرنے اور امتحانی شیڈول مارچ اپریریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں روان سال کیلئے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، بلوچستان بورڈ رواں سال کیلئے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے