گوادر کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مقامی آبادی کے حقوق اور اختیار ات کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا ٗ میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر کے امور اور مسائل کے جائزہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کلاچی پاڑہ اور بخشی کالونی کے کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی اجلاس میں فری ٹریڈ زون کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کے لئے کمپنسیشن میں اضافہ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی اجلاس میں گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی،سینیٹر کہدہ بابر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سیکریٹری بلدیات،سیکریٹری مواصلات، سیکرٹری خزانہ سیکریٹری پی ایچ ای چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی,ڈی جی جی ڈی اے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈی سی گوادر نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے گوادر کے ترقیاتی امور اور مسائل اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی اجلاس میں گلگ روڈ کے متاثرین کو کمپنسیشن دینے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پائپ لائن کی تنصیب تک کلر کولانچ کے مکینوں کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈز دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ پرانی آبادی کے 84 ماہی گیروں کے گھروں کی سیٹلمنٹ کی تصیح کی بھی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوادر ماسٹر پلان کے تحت سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جامع پالیسی بنائی جائے اورہاؤسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مقامی آبادی کے حقوق اور اختیار ات کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا اور مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیکر ترقیاتی عمل میں شراکت دار بنایا جائیگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر کی ترقی پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتاہماری حکومت نے گوادر کو ٹیکس فری ڈسٹرکٹ کا سٹیٹس دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت بھی جلد وفاقی ٹیکسوں پر چھوٹ دیگی تاکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انکا اعتماد حاصل کرتے ہوئے گوادر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور ایسے فیصلے لیے جائیں جو گوادر کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے