شنکر کمار نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو بچوں کی ماں کو اغوا کرلیا
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ہندو نو جوان نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو بچوں کی ماں کو اغوا کرلیا۔ملزمان کے خلاف سٹی پولیس تھانہ سبی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے گذشتہ شب سبی ہندو محلہ میں شنکر لعل اور اس کے بھائی نیرج کمار نے اسلحہ کے زور پر پنکی کماری کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا۔پنکی کماری دو بچوں کی ماں ہے اور ڈیرہ مراد سے اپنی میکے آئی تھی جبکہ اغواء کار شنکر کمار بھی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے ملزم شنکر کمار نے پنکی کماری کی شادی سے قبل پنکی کا رشتہ اپنے لئے مانگا تھا۔لیکن پنکی کماری کی والدین نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا اور اسی کی شادی ڈیرہ مراد جمالی میں ایک ہندو نو جوان سے ہوئی جس سے دو بچے بھی پیدا ہوئے پنکی کماری ایک ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اپنی میکے سبی آئی ہوئی تھی گذشتہ شب ہندو نوجوان شنکر لعل اور اس کے بھائی نیرج کمار نے اسحلہ کے زور پران کے گھر میں گھس کر پشتول کے زور پر پنکی کماری کو اغوا کرلیااور نامعلوم مقام گئے جبکہ ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ سبی میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے مذید تفتیش سٹی پولیس سبی کررہی ہے۔