18جولائی سے پہیہ جام ہرٹال کو ہر صورت میں کامیاب کرینگے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)18جولائی سے پہیہ جام ہرٹال کو ہر صورت میں کامیاب کرینگے کوئلہ لوڈنگ 15جولائی بروز ہفتہ سے مچھ،اسپین کاریز،دکی، ہرنائی، چمالنگ سے بند کیا جائے گا 16جولائی کو ٹرانسپورٹروں کے مشترکہ اجلاس میں ہڑتال کیلئے مختلف علاقوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی کیونکہ ٹرانسپورٹرز اب مجبور ہوچکے ہیں صوبائی حکومت اور این ایچ اے والے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ٹرانسپورٹروں کو کسٹم،کوسٹ گارڈ اور پولیس والے اپنے مقاصد کیلئے مختلف حیلوں،بہانوں سے تنگ اور بے عزت کررہے ہیں عوام سرکاری ملازمین،زمینداروں،تاجر برادری،سیاسی کارکن 18جولائی سے ہونے والے ہرتال میں ٹرانسپورٹروں کیساتھ تعاون کریں قومی شاہراہوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے اب بارشوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے اور اب آئے روز سڑکیں بند ہونگے ٹرانسپورٹروں،زمینداروں اور عوام کی پریشانیاں بڑھ جائیں گے لہٰذا اسی مجبوری اور حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کی وجہ سے ہڑتال کرنے جارہے ہین 18جولائی سے شروع ہونے والی پہیہ جام ہڑتال کو ہرصورت میں اتفاق یکجہتی،تاجروں،زمینداروں،عوام کے تعاون سے کامیاب کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے