کوئٹہ، ٹریفک پولیس کی وردی اسلام آباد پولیس کی طرز پر 14 جولائی سے تبدیل کی جا رہی ہے، ایس ایس پی ٹریفک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوئٹہ ٹریفک پولیس کی وردی اسلام آباد پولیس کی طرز پر 14 جولائی سے تبدیل کی جا رہی ہے ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے مطابق ٹریفک پولیس نظام آن لائن بینکنگ سے منسلک کردیے گئے ہیں اور کل سے اسلام آباد پولیس کی طرز پر کوئٹہ ٹریفک پولیس وردی بھی تبدیل ہوجائے گی ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس کے انتظامی معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبائی پولیس اقدامات اٹھارہی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے مطابق اب ٹریفک سے متعلق جرمانوں کی ادائیگی کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں شہری موقع پرہی چالان جمع کرا سکیں گے ٹریفک سارجنٹ کے پاس موجود ڈیوائس میں جدید سسٹم انسٹال کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے دفاتر کو نادرا اور پاسپورٹ کی طرز پر میگا سینٹر بنانے کی سمری اعلی حکام کو ارسال کی ہے بہرام مندوخیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتری کی جانب گامزن رکھنے کے لیے شہر بھر میں ٹریفک اب ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں دستیاب ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے