نادرا آفس خضدار کا عملہ عوام کو تکلیف اور پریشانی میں مبتلاء کرنے کی بجائے اپنا فعال کردار نبھائیں، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد نے گزشتہ روز خواتین کی جانب سے نادرا آفس عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا آفس کا دورہ کیا اور عملے کو سختی کے ساتھ تاکید کی کہ وہ عوام کو گھنٹوں انتظار کرانے اور پریشانی میں مبتلا کرنے کی بجائے اپنا سیٹ اپ درست کرلیں اور شہریوں کو کسی بھی طرح شکایت کا موقع نہ دیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہاہے کہ نادرا آفس خضدار کا عملہ عوام کو تکلیف اور پریشانی میں مبتلاء کرنے کی بجائے اپنا فعال کردار نبھائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں متعدد رومز اس لیئے دیئے گئے ہیں کہ وہ عوام کو نیشنل آئی ڈی کارڈ بنانے میں سہولت مہیاء کریں تاہم ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آرہاہے عوام پریشان اور روز شکایتیں لیکر ہمارے پاس آتے ہیں کہ وہ گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود نادرا سے مایوس لوٹ آتے ہیں، نادرا انتظامیہ اپنے سیٹ اپ کو درست کرلیں اور بوتھز بڑھائیں ورنہ ان کو الاٹ کیئے گئے رومز واپس لیئے جائیں گے اور وہ جاکر پرائیویٹ آفس کا بندوبست کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس موقع پر شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں سے ملے اور نادرا سے متعلق ان کی شکایات بھی سنے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ مراد گزوزئی بھی ڈی سے خضدار کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے